آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈی جی خان میں پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی) کا دورہ
آئی جی پنجاب نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر جوانوں سے ملاقات کی۔
آئی جی پنجاب جوانمردی سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں سے بغل گیر ہو گئے ۔
آئی جی نے دلیری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
آئی جی پنجاب نے چیک پوسٹ پر تعینات تمام جوانوں کو 50 ہزار روپے جبکہ زخمی اہلکاران کو 01 لاکھ نقد انعام دیا،
آئی جی پنجاب نے دہشت گردوں کے حملے سے پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی) کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کیا۔
آر پی او ڈی جی خان اور دیگر افسران نے آئی جی پنجاب کو واقعہ کی تفصیلات اور پولیس کو درپیش چیلنجز بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا چیک پوسٹ پر تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے اور مورچوں کو مزید مضبوط کرنے کا حکم۔
جھنگی چیک پوسٹ پر پولیس کی اضافی نفری اور مزید وسائل فراہم کئے جائیں گے ،ڈاکٹر عثمان انور ۔
آئی جی پنجاب کا چیک پوسٹ پر بکتر بند گاڑی اور مزید جدید ترین اسلحہ کی فراہمی کا حکم۔
جھنگی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں کا مورال اور عزم و حوصلہ بلند ہے۔آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس کے جوان میرا فخر اور محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس کے جوانوں کی بہادری اور ثابت قدمی کو سرکاری و عوامی سطع پر سراہا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارا مورال پست نہیں کرسکتے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال بھی ہمراہ تھے۔
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید اور ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس بھی ہمراہ تھے۔
(ڈی پی آر پنجاب پولیس)