اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اسمگلر، ذخیرہ اندوز اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا عزم کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات پر اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس کا ایجنڈا غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف اقدامات تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں