چوہدری طارق محمود ڈپٹی بیوروچیف 82سٹار ٹی وی نیوز ملتان ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق
او سی
مہنگائی کے اس دور میں خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے تحصیل کہروڑپکا ضلع لودھراں کے رہائشی اوورسیز پاکستانی غلام حسین خان بلوچ کا ماہ صیام میں ایک اور احسن اقدام اوورسیز پاکستانی غلام حسین خان بلوچ نے 1500 سے زائد غریب اور مستحق افراد میں 20 کلو آٹے کے بیگ تقسیم کرا دئیے اوورسیز پاکستانی غلام حسین خان بلوچ کا کہنا تھا کہ میں ملک سے باہر ضرور ہوں مگر میرا دل میری غریب علاقے کی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے اوورسیز پاکستانی غلام حسین خان بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے یہ اقدام اٹھایا ہے میرا مشن ہے کہ اپنے علاقے کی غریب عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکوں میں چاہتا ہوں کہ آج کل کے اس مہنگائی کے دور میں کوئی بھی گھر بھوکا نہ سوئے انشاءاللہ میں ہمیشہ اپنے علاقے کی غریب عوام کی خدمت کا یہ جذبہ جاری رکھوں گا جبکہ علاقے کی غریب عوام نے اوورسیز پاکستانی غلام حسین خان بلوچ کے اس قابل تحسین اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی غلام حسین خان بلوچ کو اللہ تعالی نے ہمارے لیے انسانی روپ میں فرشتہ بنا کر بھیجا ہے جو بے لوث ہم غریبوں کی خدمت کرتا ہے اور بے لوث اپنے علاقے میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ ایسے درد دل رکھنے والے نوجوان ہی معاشرے کی شان ہوتے ہیں