زعیم احمد چوہدری نے نماز جمعہ کے اجتماع میں تلاوت قران کریم کرتے ہوئے حفظ قرآن پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرلی

آپ کو خبر دے رھے ھیں فیصل آباد سے ہمارے بیورو آفس کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے معروف صحافی وائس چیئرمین قائد اعظم جرنلسٹ ایسوسی ایشن پنجاب ہفتہ روزہ حکم اذاں لاہور کے مالک محمد آصف چوہدری کے بیٹے حافظ زعیم احمد چوہدری نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی

تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد عمر کے مدرسہ انعام القرآن کے ہونہار طالب علم حافظ زعیم احمد چوہدری نے نماز جمعہ کے اجتماع میں تلاوت قران کریم کرتے ہوئے حفظ قرآن پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرلی

اس موقع پر بات کرتے ہوئے حافظ زعیم احمد چوہدری نے اپنی کامیابی کو اپنے اساتذہ کی محنت لگن اور محبت کا صلہ قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ میری کامیابی میرے اساتذہ قاری محمد ادریس صاحب اور حافظ عبد الماجد کی خصوصی توجہ اور شب وروز محنت کی وجہ سے ممکن ھوئی

حافظ زعیم احمد نے مزید کہا کہ میری کامیابی میرے والدین اور پھوپھو کی خصوصی توجہ اور حوصلہ افزائی سے ممکن ہوئی

اس موقع پر محمد آصف چوہدری نے امام مسجد جناب قاری محمد ادریس اور حافظ عبد الماجد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسجد عمر اور مدرسہ ھذا کے اساتذہ اور اہل علاقہ کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے میرے بیٹے نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے انہوں نے اہل علاقہ سے اپیل کی کہ وہ مدرسہ ھذا سے زیادہ سے زیادہ تعاون فرمائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں