اسلام آباد () طارق علیم گل دو سال کےلئے اسلام آباد بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صوبائی کمشنر منتخب ہوگئے۔ اسکاوٹس تحریک نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کا عالمی فورم ہے بدقسمتی سے پچھلے کچھ عرصے سے چند مفاد پرست اور کرپٹ عناصر نے پاکستان میں اس کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار آئی بی ایس اے کے نو منتخب صوبائی کمشنر طارق علیم گل نے کونسل کے 35ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں ہم اپنے صوبے میں صحت مندانہ اسکاؤٹس سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہیں گے تاکہ اس ڈیجیٹل دور میں سائنس آف آوٹنگ کے ذریعے نوجوان نسل بہتر زندگی کی مہارتیں سیکھ سکے۔ اجلاس میں سنئیر اسٹنٹ صوبائی کمشنر نجم الحسن قریشی نے الیکشن کمشن کے فرائض سر انجام دئیے ۔امیدوار صوبائی کمشنر محمد عثمان نے طارق علیم گل کے حق میں دستبردار ہوکربلامقابلہ انتخاب کی راہ ہموار کی۔ اسلام آباد بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی صوبائی کونسل کے 35ویں اجلاس میں صوبائی سیکرٹری محمد یونس باجوہ ، ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر محمد افضل بابر ، ملک امیر حسین ، عبد الوحید خاں، اسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرک کمشنرز اور دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments