قصور۔تھانہ میں موٹر چوری کی درخواست دینے کا رنج، عید کے روز بااثر ملزمان کا شہری پر وحشیانہ تشدد

قصور()تھانہ میں موٹر چوری کی درخواست دینے کا رنج، عید کے روز بااثر ملزمان کا شہری پر وحشیانہ تشدد، اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے اپنے ڈیرہ پر لے گئے پولیس نے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔ لیکن ملزمان تاحال دندناتے پھر رہے ہیں۔ اہل علاقہ شدید تشویش میں مبتلا ہو کررہے گئے۔ تفصیل کے مطابق گاؤں داؤکے تحصیل چونیاں کے رہائشی محمدعرفان نے تھانہ منڈی عثمان والا میں درخواست دی ہے کہ اس کا بھائی احمدرضا اور ایک چھوٹا بچہ موٹرسائیکل پر بازار سے سودا سلف لینے کے لیے جارہے تھے کہ راستہ میں گھات لگاۓ مسلح ملزمان آصف محمود، راشدمحمود اور جاوید اقبال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے اہنے ڈیرہ پر لے گئے جسے بعد ازیں ایمرجنسی کال پر پولیس نے آکر بازیاب کروایا۔ تاہم اب تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نا آسکی ہے۔ درخواست دہندہ کے مطابق ملزمان نے اس کے مضروب بھائی کی دو روز قبل موٹر چوری کی تھی جس کی درخواست تھانہ منڈی عثمان والا میں جمع کروائی تھی اسی درخواست کا ملزمان کو رنج تھا۔ جبکہ تھانہ منڈی عثمان والا پولیس مصروف کاروائی ہے۔ مضروب احمدرضا اس کے خاندان اور اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور اور ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو سے واقع کے نوٹس کی اپیل کی ہے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں