وزیراعظم۔۔۔افطار ڈنر خطاب
معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے دور دراز علاقوں میں دانش سکول قائم کئے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی صلاحیتوں کے مالک اور والدین کی نعمت سے محروم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب
اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی اور والدین کی نعمت سے محروم بچے بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، تمام بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک کی بھرپور خدمت کریں گے، معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے دور دراز علاقوں میں دانش سکول قائم کئے جائیں گے، عوام کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ہسپتال بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خصوصی صلاحیتوں کے مالک اور والدین کی نعمت سے محروم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں خصوصی بچوں سے ملاقات کرکے بہت مسرت ہوئی ہے، آج کے افطار ڈنر کے مہمانان خصوصی یہ بچے اور بچیاں ہیں اور میں آپ کا میزبان ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بچے انتہائی ذہین اور قابلیت والے ہیں جو ایس او ایس اور دیگر اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یہاں پر خصوصی بچے اور بچیاں بھی موجود ہیں جو بہت قابل اور محنتی ہیں، ان کے عزائم بلند ہیں،