وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں بشام واقعہ میں چینی باشندوں کی ہلاکت کی شدید مذمت

پنجاب میں ترقیاتی پراجیکٹ پر کا م کرنے والوں چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی پالیسی پر مؤثر عمل درآمد پر اتفاق

پنجاب میں چینی باشندوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ

سی پیک پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی ماہرین کے تحفظ کے لئے فول پروف سیکورٹی پر بھی اتفاق

جمعتہ الوداع کے حوالے سے ملک وقوم کی سلامتی اورامن و ترقی کے لئے دعا

دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے ہم سب ایک پیج پر ہیں ۔ مریم نواز

دہشت گردی پیچیدہ وار فیئر کی شکل اختیار کر رہی ہے ۔ مریم نواز

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہتی ہوں۔ مریم نواز

امن وامان کے لئے تمام شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ مریم نواز

ملک وقوم کے تحفظ و سلامتی کے لئے کوشاں ہر رد کو سلام پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز

شہداء کے بہادر اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔مریم نواز شریف

اے پی ایس سانحے کےبعد تشکیل پانے وا لے نیشنل ایکشن پلان کی افادیت کو دنیا نے تسلیم کی۔ مریم نواز

نیشنل ایکشن پلان کو اپ گریڈ کرنا ہے اور موجودہ لوپ ہولز ختم کرنے ہیں ۔مریم نواز

مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ بہت بڑا چیلنج ہے۔ مریم نواز

سیاسی فاشزم بھی دہشتگرد ی کی شکل اختیار کر رہا ہے ۔مریم نواز

9 مئی کو سیاسی دہشت گردی کے نتائج کو دنیا بھر نے دیکھا، مریم نواز

ٹی ٹی پی جو نہ کرسکی وہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت نے کر دکھایا ۔ مریم نواز

سیاستدان کی حیثیت سے برے حالات اور مشکلات سے گزرتے ہوئے بھی کبھی 9 مئی جیسے واقعہ کا خیال تک نہیں آیا ۔ مریم نواز شریف

پاکستان کی بات آتی ہے تو ہر جیز پس منظر میں چلی جاتی ہے۔ مریم نواز

9 مئی کی وجہ سے پیدا شدہ غیر یقینی اور عدم استحکام کی وجہ سے سرمایہ کار ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ۔ مریم نواز

معیشت کی بحالی اور قومی خوشحالی کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ لازمی تقاضا ہے۔ مریم نواز شریف

دہشت گرد ی اور سمگلنگ روکنے کے لئے 24/7 صوبائی سرحدوں پر چیک پوسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز

دہشت گردوں اور سمگلروں کے لئے راستے کھلے نہیں رکھ سکتے۔ مریم نواز

سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کی برین واش کرنے کا سدباب ناگزیر ہے۔ مریم نواز

سوشل میڈیا پر ملک وقوم کے مفادات کے تحفظ کے لیے بل جلد پیش کیا جائے گا ۔ مریم نواز

عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے لئے سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ بنا رہے ہیں مریم نواز

سیکیورٹی فورسز کو جدید ٹیکنالوجی، اے آئی کے استعمال، بہترین ٹریننگ، جدید اسلحے اور انٹیلی جنس نظام کو مزید اپ گریڈ کریں۔ مریم نواز شریف

دہشت گردی کے سدباب کے لئےجدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ مریم نواز

ہشت گردی کے خاتمے کے لئے اشتراک کار اور تعاون جاری رکھا جائے گا ۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

پنجاب میں دہشت گردی کے سدباب کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے ملکر قابل تحسین کام کررہے ہیں ۔ کور کمانڈر لاہور

پنجاب کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا چیلنچ بھی درپیش ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا ۔

میٹنگ میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور دیگر اعلی عسکری حکام کی شرکت

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں