پاکستانی نژاد نوجوان نے انٹرنیشنل باکسنگ ورلڈ آئس بریکر ٹالک سپورٹس باکس کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن

پاکستانی نژاد نوجوان نے انٹرنیشنل باکسنگ ورلڈ آئس بریکر ٹالک سپورٹس باکس کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ، پاکستان اور برطانیہ سے مبارکبادوں کے پیغامات

برطانیہ کے شہرکوونٹری میں انٹرنیشنل باکسنگ ورلڈ آئس بریکر ٹالک سپورٹس باکس کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں پروفیشنل کھلاڑیوں نے حصہ لیا ڈسکہ کے سماجی رہنما سینئر صحافی قدیرالحسن شاہ کے بھانجے پاکستانی نژاد علی میثم نے جم الیٹ سائز باکنسگ کلب پروفیشنل ڈیبیو فائٹ میںحصہ لے کر اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے اور داﺅ لگا کر اسے چاروں شانے چت کر دیا اور 1-0سے شکست دے کرنہ صرف پاکستان اور بر طانیہ کا نام روشن کیابلکہ پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے کلب کابھی نام روشن کیا جس پر برطانیہ میں مقیم بہت بڑی کمیونٹی نے علی میثم کو مبارکباددی اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں