پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی

پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ناردرن بائی پاس سے دوران اسنیپ چیکنگ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث2 ملزمان خلیل احمد اور حبیب اللہ کو گرفتارلیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عددنائن ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن،2عدد چوری شدہ موبائل فونز اورایک عددموٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں ناردرن بائی پاس، گلشن غازی، یوسف گوٹھ اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں