چیف منسٹر پنک گیمز2024کے انعامات ڈبل،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا50لاکھ سے ایک کروڑ روپے کا اعلان

چیف منسٹر پنک گیمز2024کے انعامات ڈبل،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا50لاکھ سے ایک کروڑ روپے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نوازنے پلیئرز کے لئے”آل دی بیسٹ“کہتے ہوئے پنک گیمز کا آغاز کیا،16یونیورسٹیوں کی خوانین کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ

والی بال پلیئر زینت وقار نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مشعل پیش کی، افتتاحی تقریب میں لیزر لائٹ شو،کلچر ل شو اورروایتی بھنگڑے پیش

صوبائی وزیر کھیل کو پنک گیمز میں حصہ لینے والی فی میل کھلاڑیوں کی بہترین مہمان نوازی کا حکم، خطاب میں بچیوں کو دو بار آئی لویو کہا

پنک گیمز میں حصہ لینے کیلئے 1300بچیوں کا آنابہت بڑی تبدیلی ہے، حفاظت،خاطر داری کی ذمہ داری سونپ دی ہے:مریم نوازشریف

بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے، پوٹینشل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،میری والدہ دنیا میں نہیں ہیں،کہیں سے دیکھ رہی ہوں گی اور خوش ہورہی ہونگی

بیٹا کرکٹر بننا چاہتا ہے تو بن جاتا ہے،بیٹی کرکٹر بننا چاہے تو پوچھا جاتا ہے کہ کیوں؟،والدین کو شاباش دیتی ہوں کہ بچیاں پر اعتماد کیا

بیٹا چیف منسٹرپنجاب بن سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں بن سکتی،میرا وزیراعلی بننا میری نہیں سب خواتین کی فتح ہے،آپ وزیراعلی ہیں:تقریب سے خطاب

لاہور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی چیف منسٹر پنک گیمز2024کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پلیئرز کے لئے”آل دی بیسٹ“کہتے ہوئے پنک گیمز کا آغاز کیا۔پنک گیمز کی افتتاحی تقریب میں 16یونیورسٹیوں کی کھلاڑی خواتین نے مارچ پاسٹ کیا۔والی بال پلیئر زینت وقار نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو مشعل پیش کی۔ افتتاحی تقریب میں لیزر لائٹ شو،کلچر ل شو اوربھنگڑے پیش کیے گئے۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی آمد کا خیر مقدم کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنک گیمز کی انعامی رقم میں سو فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلیئرز کو 50لاکھ کی بجائے1کروڑ روپے دیا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر کھیل کو پنک گیمز میں حصہ لینے والی فی میل کھلاڑیوں کی بہترین مہمان نوازی کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے خطاب میں بچیوں کو دو بار آئی لویو کہا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب سے کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے1300بچیاں آئی ہیں،یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔ماشاء اللہ کھلاڑی بچیوں کی فٹنس دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ والدین کو شاباش دیتی ہوں کہ انہوں نے بچیاں پر اعتماد کیا اور انہیں کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے بھیجا۔بچیوں کی کامیابی میں اللہ تعالی کے بعد والدین کادست شفقت ہوتا ہے۔بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے،ان کی بیٹیوں کی پوٹینشل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔بیٹا کرکٹر بننا چاہتا ہے تو بن جاتا ہے،بیٹی کرکٹر بننا چاہے تو پوچھا جاتا ہے کہ کیوں؟بیٹا اتھلیٹ بننا چاہتا ہے تو اسے ٹریننگ دلوائی جاتی ہے،بیٹی اتھلیٹ بننا چاہے تو پوچھتے ہیں کہ یہ کیوں کررہی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ والدین کا بیٹیوں پر اعتماد کرنے کی یہ مثبت تبدیلی دیکھ کر بہت خوش ہوں۔بیٹا چیف منسٹرپنجاب بن سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں بن سکتی۔نوجوان وزیرکھیل تعینات کیا ہے،بہت خوشی ہوئی کہ انہوں نے پنجاب بھر سے ٹیلنٹ اکٹھا کیا ہے۔وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کو کھلاڑیوں کی حفاظت اور خاطر داری کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ انعامات کے لئے مختص50لاکھ روپے کو ڈبل کرکے ایک کروڑ روپے کا اعلان کرتی ہوں۔میرا وزیراعلی بن جانا میری فتح نہیں بلکہ آپ سب خواتین کی فتح ہے،آپ وزیراعلی ہیں۔اللہ تعالی اتنی کامیابیاں عطا کرے کہ والدین آپ اپنا فخر سمجھیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ میری والدہ دنیا میں نہیں ہیں،کہیں سے دیکھ رہی ہوں گی اور خوش ہورہی ہوں گی۔اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتی ہوں،آج میں جہاں ہوں آپ کی بدولت ہوں۔بیٹیاں وہ پھول ہیں جو مرجھاتی نہیں،ان کی جتنی دیکھ بھال کی جائے اتنا مہکتی ہیں۔وزیراعلی بن کر وعدہ کیا تھا کہ پنجاب کی ہربیٹی کی کامیابی کے لئے راہ ہموار کروں گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ بیٹیوں کی حفاظت کرنے کے لئے ورچوئل پولیس سٹیشن،پینک بٹن اور 15ہیلپ لائن کا آغاز کیا ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی یابری صورتحال کی صورت میں 15پر کال کریں،ہم فوری مدد کے لئے پہنچ جائیں گے۔ ورچوئل پولیس سٹیشن میں میں خواتین آپریٹرز کو خواتین اپنی شکایات یا صورتحال سے آگاہ کر سکتی ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں فری وائی فری شروع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کی حفاظت اور ترقی کے لئے جو بن پایا کروں گی۔آپ سب کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ پنجاب کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔اللہ کرے آپ خوب آگے بڑھو،نیک نام پیدا کرو،مجھے آپ سب سے محبت اور فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں