میرا یہ اہم پیغام پوری پنجاب پولیس کیلئے ہے کیونکہ اسکا تعلق پوری فورس کے مورال سے ہے اور یہ مورال اس عزم کی بنیاد ہے جس پر ہم چوروں، ڈاکوؤں اور رہزنوں سے لڑتے ہیں۔ بہاولنگر میں ایک واقعہ پیش آیا جس کو لیکر سوشل میڈیا پر ایسا طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ خدانخواستہ پاکستان آرمی اور پنجاب پولیس کے درمیان کوئی ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی ہو۔ یہ واقعہ کیوں پیش آیا، اس سے کیا تاثر گیا اور اس تاثر سے دشمن کیسے فائدہ اٹھا رہا ہے، میں اس پر آج بات کروں گا۔”
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بہاولنگر واقعہ، اس سے پیدا ہونے والے ماحول اور دشمن عناصر کی سازشوں کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام
بہاولنگر واقعہ کو لیکر سیاہ سی ریاستی اداروں کو آپس میں لڑوانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی رہے حالانکہ پولیس اور فوج کی جوائنٹ انویسٹیگیشن سے یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو چکا اس ضمن میں پولیس کی آفیشل سٹیٹمنٹ بھی آچکی ہے اب غلط فہمی میں مت رہنا
بقیہ حصہ دیکھے اس ہیڈ نیوز لائن کے بعد