کراچی: ایس ایس پی سٹی امجد حیات کا 21 رمضان المبارک یوم علی کے مرکزی جلوس روٹس کا وزٹ.
روٹس پر موجود داخلی و خارجی راستوں کا جائزہ لیا.کراچی: بڑا امام بارگاہ اور حسینیان ایرانیان کا بھی وزٹ کیا, سیکیورٹی پر معمور جوانوں کو ہدایات دیں. امام بارگاہوں اور اطراف کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا.
تمام تر داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائیں جائینگے.واک تھرو گیٹس کے بعد فزیکل چیکنگ کو بھی یقینی بنایا جائے گا.فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کئے جائیں گے.کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اور CCTV کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی.