کہروڑپکا رمضان المبارک رحمتوں برکتوں بخشش اور اللہ کو راضی کرنے کا مہنیہ ہے

چوہدری طارق محمود ڈپٹی بیوروچیف 82 سٹار ٹی وی نیوز ملتان ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق

کہروڑپکا رمضان المبارک رحمتوں برکتوں بخشش اور اللہ کو راضی کرنے کا مہنیہ ہے اس مہینے میں اللہ بخشش کے تمام دروازے کھول دیتا ہے اور شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیتا ہے ان خیالات کا اظہار قاری عبدالرحیم جلالی نے جامع مسجد عمر فاروق بختو والا میں تکمیل قرآن پاک کی تقریب میں کیا۔ قرآن پاک کی ختم شریف کی تقریب میں حفاظ کرام قاری عبدالرحیم اور حافظ عمر حسنین مہروی کو پھولوں کی مالیں پہنائی اور مٹھائی تقسیم کی گئی اس دوران انہوں نے نعت رسول مقبول بھی پیش کی۔ بعد ازاں مفتی منصب علی چشتی نے ملک پاکستان کی سلامتی ، فلسطینی بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور غیبی مدد کی دعا بھی کرائی تقریب میں چوہدری اشرف سعیدی ،چوہدری خالد محمود،چوہدری مبارک علی، چوہدری محمد اکرم شاہین، بابا نزیر احمد چوہدری اسحاق اور چوہدری محمد ایان طارق کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں