آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر کو تبدیل کردیا گیا

اسلام آبا د

آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر کو تبدیل کردیا گیا

ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات کردیا گیا

سید علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے

کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو سیکرٹری داخلہ تعینات کردیا گیا

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور مقرر کر دیا گیا

*پنجاب پولیس میں آفیشئیٹنگ سے انسپکٹر رینک پر ریگولر کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری*

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-1 ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے پروبیشن پیریڈ مکمل کرکے کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں لاہور سمیت مختلف اضلاع اور فیلڈ فارمیشنز میں تعینات 118 انسپکٹر شامل ہیں۔ ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا۔

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ -1 ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے انسپکٹر رینک پر مزید محکمانہ ترقیوں کا عندیہ بھی دیا۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر انسپکٹرز کی خالی آسامیوں پر ترقیوں کیلئے جلد پروموشن بورڈ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا ۔

میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی کے اہل سب انسپکٹر کو خالی آسامیوں پر پروموشن دی جائے گی ۔ ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا ۔

(ڈی پی آر پنجاب پولیس)

اپنا تبصرہ بھیجیں