آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اچھرہ واقعہ کے سویلین ہیروز کی ملاقات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اچھرہ واقعہ کے سویلین ہیروز کی ملاقات، خاتون کی جان بچانے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے شہری جونسن طارق، پطرس اور شہزاد علیم ملاقات کرنے والوں میں شامل،جونسن طارق نے اچھرہ واقعہ کے دوران اپنے ریسٹورنٹ کے اندر متاثرہ خاتون کو پناہ دی تھی، ترجمان پنجاب پولیس خاتون کو مشتعل ہجوم سے محفوظ رکھتے ہوئے پناہ دینا انتہائی بہادری کا کام تھا، آئی جی پنجاب مشتعل افراد شہری جونسن طارق کا ریسٹورنٹ جلا سکتے تھے، جان کو خطرہ لاحق تھا، ڈاکٹر عثمان انور خاتون کو مشتعل ہجوم سے پناہ دے کر جونسن طارق نے مسیحی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جونسن طارق کو میثاق سنٹرز کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا، ترجمان پنجاب پولیس میثاق سنٹر کے پلیٹ فارم سے منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کے پروگرامز میں جونسن طارق بطور ایمبیسیڈر شرکت کریں گے، آئی جی پنجاب نے واقعہ کے دوران دانشمندی کا مظاہرہ کرنے پر شہزاد علیم اور پطرس کی کاوشوں کو بھی سراہا،

اپنا تبصرہ بھیجیں