آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تحفظ درسگاہ کے امور بارے اہم اجلاس
ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، *ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا،* اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی سمیت سینئر افسران کی شرکت،
ٹرانسجینڈرز بچوں کے لئے تعمیر کی گئی تحفظ درسگاہ کے انتظامی امور زیرغور آئے، ترجمان پنجاب پولیس
اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی نے آئی جی پنجاب کو تحفظ درسگاہ پراجیکٹ بارے بریفنگ دی،
تحفظ درسگاہ کا قیام ٹرانسجینڈرز بچوں کے روشن مستقبل کا ضامن ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
ٹرانسجینڈرز بچوں کے درسگاہ میں ایڈمیشن، ہوسٹل وارڈن، پرنسپل اور اساتذہ کی تعیناتی جلد از جلد مکمل کی جائے، آئی جی پنجاب
ڈی پی اوز اور ضلعی تحفظ مراکز کے وکٹم سپورٹ افسران درسگاہ کے لئےٹرانسجینڈرز بچوں کی نشاندہی کریں، ڈاکٹر عثمان انور
تحفظ درسگاہ کے ذریعے ٹرانسجینڈرز بچوں کو محفوظ ماحول اور بہتر زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
تحفظ درسگاہ ٹرانسجینڈرز بچوں کی معیاری تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے لئے جنوبی ایشیا میں اپنی طرز کا پہلا ادارہ ہے، آئی جی پنجاب
تحفظ درسگاہ کا قیام عمل میں لانے پر برطانوی فلاحی ادارے یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی کے بھرپور تعاون پر شکرگذار ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
تحفظ درسگاہ ٹرانسجینڈرز بچوں کی علمی ضروریات کو پورا کرے گا، آئی جی پنجاب
درسگاہ میں ٹرانسجینڈرز ہونے کی بنا پر گھر والوں کے ٹھکرائے بچوں کو رہائش گاہ بھی فراہم کی جائے گی، آئی جی پنجاب
(ڈی پی آر پنجاب پولیس)