آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے اس سال کے دن کا تھیم ‘موسمیاتی تبدیلیوں کے درمیان کام کی جگہ کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانا’ کے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کے ساتھ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ آج پاکستان سمیت تقریباً دنیا کے ہر ملک میں سرکاری تعطیل ہے جب کہ اس سال کے دن کا تھیم ‘موسمیاتی تبدیلیوں کے درمیان کام کی جگہ کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانا’ ہے۔

آج ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مزدوروں کے بنیادی حقوق کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف ٹریڈ یونینز، مزدور تنظیموں اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے ریلیاں اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں زیادہ تر مزدور غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں اور انہیں اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال حکومت نے کم از کم اجرت 32,000 روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم کئی اداروں میں اس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں