آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور کمانڈر بہاولپور ثاقب محمود ملک سے بہاولنگر واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور کمانڈر بہاولپور ثاقب محمود ملک سے بہاولنگر واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ، کور کمانڈر بہاولپور، آرمی چیف کو راولپنڈی جی ایچ کیو میں اس واقعہ کی رپورٹ دیں گے، زرائع کہ مطابق آرمی چیف خود اس واقعہ کی تمام تفصیلات طلب کی ہیں اور اگر اس واقعہ میں اختیارات سے تجاوز کے ثبوت سامنے آئے تو ذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کئے جانے کا امکان ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولنگر میں حال ہی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، تاہم فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے مسئلہ فوری طور پر حل کر لیا گیا ہے بعض عناصر نے تقسیم پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے

سیکیورٹی اور پولیس حکام بہاولنگر واقعہ کی مشترکہ انکوائری کریں گے، بہاولنگر واقعے کی منصفانہ انکوائری کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے شواہد کی صورت میں ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں