خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ہمارے بیوروچیف ڈویژن ملتان میاں غضنفرمحفوظ سے
۔آر پی او ملتان محمد سہیل چودھری کا دورہ وہاڑی پولیس لائنز آمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرجوش سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان، ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد انور اور ڈی ایس پیز بھی موجود تھے۔ آر پی او ملتان محمد سہیل چودھری نے پولیس لائنز میں جنرل الیکشن کے سکیورٹی انتظامات بارے ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے جنرل الیکشن کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر
آر پی او ملتان سہیل چودھری نے کہا کہ جنرل الیکشن کے دوران امن و امان کا قیام اور فول پروف سکیورٹی کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی۔تمام ووٹر ہمارے لئے قابل محترم ہیں ان کا تحفظ ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کی لیڈرشپ میں ضلع وہاڑی اور ملتان ریجن نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے کرائم فائٹنگ کے ساتھ ساتھ وہ انقلابی اقدامات کئے جو تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے۔نیت اچھی ہو تو اللہ تعالی بھی امداد کرتاہے۔آر پی او ملتان محمد سہیل چودھری نے ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کے ہمراہ تھانہ صدر وہاڑی میں قائم انٹیگریٹڈ خدمت مرکز اور ٹریفک بلاک کا افتتاح بھی کیا نئی عمارت سے عوام کو بہتر ماحول میسر ہو گا۔ٹریفک لائسنس کے حصول میں شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔آر پی او ملتان محمد سہیل چودھری نے خدمت مرکز اور ٹریفک بلاک کے سٹاف کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدر محمد اشرف تبسم، ڈی ایس پی بوریوالا محمد ظفر ڈوگر، ڈی ایس پی سرکل میلسی رانا ندیم اقبال، ڈی ایس پی لیگل محمد اسلم حیات، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم حاکم علی خان، ڈی ایس پی ٹریفک رانا تنویر سرور اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز روبینہ عباس بھی موجود تھے