اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی دبنگ کاروائیاں

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خاں اور اسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی دبنگ کاروییاں

لوگوں کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خاں اوراسسٹنٹ کمشنر لاریب اسلم شیخوپورہ کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے آج بروزبدھ خوراک سے منسلک88کاروبارکا معائنہ کیا گیا ۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 138،000روپے جرمانہ کیا گیا۔

مزید یہ کہ معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شیخوپورہ میں مختلف جگہ پر ناقہ لگایا گیا اور 52،845لٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔ دودھ کو دودھ کے معیار کے مطابق نہ ہونے پر1،650 لٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا ۔ مزید براں مضرصحت اور غیر معیاری30 لٹر آئل اور 11 کلو جس میں مرچیں اور بیکری پروڈکٹس وغیرہ شامل تھیں کو موقع پر تلف کیاگیا۔مزیدبراں باقی فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں