امبیری قلعہ کرک میں پولیس اور پی ٹی آئی کے ورکرز ایک بار پھر آمنے سامنے

محمد ابراہیم قریشی ڈپٹی بیورو چیف پشاور ۔

تفصیلات کے مطابق امبیری قلعہ کرک میں پولیس اور پی ٹی آئی کے ورکرز ایک بار پھر آمنے سامنے ۔

پولیس پی ٹی آئی کے شیر افضل خان مروت کا جلسہ روکنے کیلئے درجنوں گاڑیوں میں بھاری نفری کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کر کے گاڑیوں میں ڈالنے لگی جس پر پی ٹی آئی کے ورکرز میں اشتعال پھیلا اور انھوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے پولیس پر حملہ کردیا اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ لوگوں کے غیض وغضب سے بچنے کے لیے پولیس گاڑیوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں