امین پور میلسی میں محکمہ بہبود ابادی تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کی جانب سے htsp میٹنگ کا اہتمام

ڈسٹرکٹ افیسر پاپولیشن ویلفیئر وہاڑی غفران حسین ثاقب چوپڑا ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افیسر وہاڑی وقاص حسن وڑائچ اور تحصیل افیسر میلسی افتاب احمد مہر کی خصوصی ہدایات پر ضلع وہاڑی میں موجود موزوں شادی شدہ جوڑوں تک محکمہ بہبود ابادی کی دیگر خدمات جس میں زچہ بچہ خاندانی منصوبہ بندی ماں بچوں کی صحت کی اگاہی روزانہ کی بنیاد پر پہنچائی جا رہی ہے جس میں گروپ میٹنگ htsp میٹنگز اور اگاہی سیشن کے ساتھ ساتھ محکمہ بہبود ابادی کے میل اینڈ فیمیل ورکرز محکمہ کی خدمات کی اگاہی بذریعہ سوشل میڈیا عوام الناس تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔حسب روٹین سوشل موبلائزر رائے عبدالرشید کھرل محمد زاہد محمد اکرم خدا بخش اور فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ عبدالعزیز نے مشترکہ طور پر امین پور میلسی میں محکمہ بہبود ابادی تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کی جانب سے htsp میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں موزوں شادی شدہ جوڑوں اور دیگر عوام الناس نے شمولیت کی محکمہ بہبود ابادی کے فیلڈ کارکنان نے انفرادی طور پر تمام شرکا کو بتایا کہ ماں بچوں کی صحت کے لیے ضروری ہے کہ بچوں کی پیدائش میں کم از کم تین سال کا وقفہ ضروری ہو جس سے نہ صرف بچے کو اس کا پوراحق ملتا ہے بلکہ ماں بھی زچگی کے مراحل سے گزرنے کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں سے ریکور ہو جاتی ہے لہذا جب ماں صحت مند ہوگی تو وہ نہ صرف اپنی فیملی بلکہ گود والے بچے کو بھی مناسب وقت اور اچھے انداز میں نگہداشت کر سکے گی لہذا اس لیے ضروری ہے کہ بچوں کی پیدائش میں کم از کم تین سال کا وقفہ ضروری رکھیں اس کے ساتھ ساتھ تمام شرکا کو محکمہ بہبود ابادی کے فیلڈ کارکنان کی جانب سے معلوماتی پمفلٹ مانع حمل ادویات اور جنرل میڈیسن بھی فراہم کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں