اٹک پولیس کی جانب سے کم عمراور بغیر ہیلمٹ گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

اٹک پولیس کی جانب سے کم عمراور بغیر ہیلمٹ گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک سٹاف اٹک نے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے جس میں ضلع بھر کے ٹریفک سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں کہ ایسے تمام ڈرائیورز جو بغیر ہیلمٹ کے یا کم عمر ڈرائیونگ کے مرتکب پائے جائیں ان کے خلاف جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندارج کیا جائے تا کہ انکی حوصلہ شکنی ہو۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کے والدین کے نام پیغام ہے کہ اپنے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ نہ کرنے دیں بصورت دیگر ایف آئی آر ہونے کی صورت میں آپ کے بچے کا مستقبل مکمل تاریک ہو جائے گا لہذا ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر اپنی اور عوام و الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں