ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں رواں سال ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی مختلف کارروائیاں
ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی موثر حکمت عملی سے جرائم کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ
مجموعی طور پر جرائم کی وارداتوں میں 33 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی
سنگین جرائم میں ملوث 75 گینگز کے 103 ملزمان گرفتار’ کروڑوں روپے کا مال مسروقہ برآمد۔ایس پی ماڈل ٹاؤن
گزشتہ سال کی نسبت رواں سال میں نقب زنی و رابری کی وارداتوں میں 10 فیصد تک کمی رپورٹ کی گئی
اسلحہ کی نمائش۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 206 ملزمان گرفتار۔ایس پی احمد زنیر چیمہ
ملزمان کے قبضہ سے 29 کلاشنکوف۔232 پستول وسینکڑوں گولیاں برآمد۔ایس پی ماڈل ٹاؤن
موٹر سائیکل، کار اور دیگر وہیکلز چوری و جھیننے کی شرح میں بھی کمی ریکارڈ، ایس پی ماڈل ٹاؤن
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 376 ملزمان گرفتار۔ احمد زنیر چیمہ
ملزمان کے قبضہ سے 72 کلو گرام سے زائد چرس، ہیروئین 720 گرام اور 1 کلو سے زائد افیون، 3011 لیٹر شراب برآمد
ڈکیتی، قتل، اغواء جیسے سنگین جرائم میں 17 فیصد تک واضح کمی آئی، ایس پی ماڈل ٹاؤن
جرائم کی شرح کو مزید کم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے. ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر