ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ گرفتار

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی زیر نگرانی چھاپہ مار کاروائی

حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا

گرفتار ملزمان میں منور حسین، محمد زبیر اور محمد آصف شامل

ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے

ملزمان کے قبضے سے 900 امریکی ڈالر، 17 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے

ملزمان کے موبائل فونز سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ترجمان ایف آئی اے

اپنا تبصرہ بھیجیں