بہاولنگر۔کا سب سے بڑے ڈسٹرکٹ ہسپتال سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا گڑھ بن گیا ڈسٹرکٹ میں میڈیسن نایاب الٹراساؤنڈ ایکس رے اور ٹیسٹوں کے نام پر بھاری فیسیں وصول کی جانے لگی
وی او
بہاولنگر پنجاب کا سب سے بڑا ضلع مانا جاتا ہے جس کی پانچ تحصیلیں ہیں پانچ تحصیلوں کا سب سے بڑا ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر ہے ضلع بھر کے مریض اپنا علاج کروانے کے لیے یہاں پر اتے ہیں لیکن یہاں پر علاج معالجہ انتہائی مشکل ہو چکا ہے مریضوں کے ساتھ ائے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے کہ نہ تو ہمیں یہاں پر کسی قسم کی کوئی سہولت فراہم کی جا رہی ہے نہ ہمیں یہاں پر میڈیسن ملتی ہے اور نئے تعینات ہونے والے ایم ایس کی جانب سے ٹوکن سسٹم قائم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے گھنٹوں لائنوں میں لگنے کے بعد ٹوکن ملتا ہے ٹوکن لینے کے بعد جب ہم او پی ڈی میں جاتے ہیں تو ڈاکٹروں کا ڈیوٹی ٹائم ختم ہو جاتا ہے ہم سارا دن ذلیل و خوار ہو جاتے ہیں ہمارا وزیراعلی پنجاب سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ ہے اس نا اہل ایم ایس کو فوری یہاں سے تبدیل کیا جائے تاکہ ہم با اسانی یہاں پر اپنا علاج معالجہ کروا سکیں