23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ نے ہیلمٹ کی آگاہی کے سلسلے میں شمس ہنڈا کے ساتھ مل کر موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل رانا بابر شعیب ، ڈی ایس پی ٹریفک سٹی رانا بابر حسین، انچارج ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر شفقت رسول اور ٹریفک کے پٹرولنگ افسران نے ریلی میں شرکت کی ریلی کے آغاز سے قبل ڈی ایس پی ٹریفک نے ہیلمٹ کی افادیت اور اہمیت بارے بائیک رایڈرز کو بریف کیا اور ان میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ آج یوم پاکستان کے موقع پر ہم سب یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم ٹریفک قوانین کو فالو کریں گیے اور دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائے گئے۔ بعد ازاں ڈرائیوز میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے ریلی میں ٹریفک پولیس کے علاوہ ریسکیو اور عوام الناس شامل تھے جس نے ہیلمٹ کی اہمیت کے حوالے سے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اس ریلی کا مقصد عوام الناس کو ہیلمٹ کے استعمال سے روشناس کروانا تھا تاکہ حادثے کی صورت میں محفوظ رہ سکیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments