تبدیلی خان نے ملک کو تباہ اور کھوکھلا کردیا،میاں محمد نواز شریف

مسلم لیگ کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے ہارون آباد بہاولنگر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی خان نے ملک کو تباہ اور کھوکھلا کردیا ، تبدیلی کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا گیا ، ہم ایٹمی دھماکے کرتے ہیں اور یہ شہداء کے مجسمے تباہ کرتے رہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے مرکزی رہنماؤں پرویز رشید ، مریم نواز شریف ، مریم اورنگ زیب ، ضلع بھر کے لیگی امیدوار بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکر حلقہ کی کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکان حقوق دیں گے ، موٹر وے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے اعلان کے مطابق لاہور سے بہاولنگر تک بنایا جائے گا اور پھر ہارون آباد ، یزمان اور کراچی تک ملائیں گے ، انہوں نے کہا کہ وہ ججز جنہوں نے ہمارے خلاف فیصلے دئیے آج وہ استعفیٰ دے کر بھاگ رہے ہیں ، نواز شریف کے دور میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہ تھی ، تین بار مجھے ہٹانے کی وجہ سے ملک مسائل سے دوچار ہوا ، میں نے تمام دکھ سہہ لیے قومی راز فاش نہیں کیا ، مگر انہوں نے قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ، عمران خان کا دور کرپٹ ترین دور تھا ، صادق امین کا سرٹیفیکیٹ دینے والے کیسے اسے امین اور دیانت دار کہہ رہے تھے ، ہمارے لیگی دور میں موٹر وے ، بجلی ، سی پیک اور روزگار مل رہا تھا ہماری حکومت تو کوئی بے روزگار نہ ہوتا ، ان سے کوئی منصوبہ نہ بن سکا کوئی اینٹ بھی نہیں رکھی گئی ہم نے امن و امان کو قائم کیا ، دہشت گردی کا خاتمہ کیا،میاں نواز شریف نے آخر میں کہا کہ بہاولنگر کی عوام کا جوش قابل دید ہے ، اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا بے روزگار نوجوانوں کو نواز شریف نے نوکریاں دیں ، آٹا ، بجلی ، گیس کے بھاری بلوں کے بعد نواز شریف یاد آتا ہوگا ، نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے عوام کے سمندر کو دیکھ لیں ، پانامہ کے ڈرامہ پر نواز شریف کو سزا ملنے پر خان مٹھائی کھلا رہا تھا آج دس سالہ سزا پر ہم نے کوئی مٹھائی نہیں بانٹیں ، جلسہ گاہ آمد پر آتش بازی بھی کی گئی ایک نوجوان کو نوکری کی اپیل پر مریم نواز نے حکومت آنے پر گھر آکر نوکری دینے

اپنا تبصرہ بھیجیں