تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری تھے ۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام ڈبلن میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس کانفرنس کے مہمان خصوصی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری تھے آپ کے ہمراہ آپ کے پوتے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری بھی تھے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا آئرلینڈ کا یہ پہلا تحریکی اور تنظیمی دوراہ تھا ۔ کانفرنس میں سفارتخانہ ڈبلن کے ہیڈ آف چانسری شاہد اقبال اور سفارتخانہ ڈبلن کے ہیڈ آف مشن ڈاکٹر کاظم شریف کاظمی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی