تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی بڑی کاروائی بدنامہ زمانہ منشیات فروش گرفتار

تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی بڑی کاروائی بدنامہ زمانہ منشیات فروش ڈیلر ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کر لیا گیا، ایس ایچ او انسپکٹر محمد شہزاد الیاس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تھانہ سہراب گوٹھ پولیس کی مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے چرس فروخت کرنے والے ملزمان بنام بہادر گل ولد ککو اور محمد اکرم ولد محمد اکبر کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ نارکوٹکس ایکٹ سال 2022 درج رجسٹر کیا گیا۔ ملزمان پولیس مقابلہ ، منشیات فروشی اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں 20 سے زائد تھانہ ہذا کے کیسوں میں گرفتار ہو کے جیل جاچکے ہیں جبکہ دیگر تفصیل CRO ریکارڈ سے معلوم کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں