تھانہ پیرآباد پولیس نے چند گھنٹوں میں 06 سالہ معصوم بچے کو بازیاب کرکے اغواء کار کو گرفتار کرلیا

کراچی*

*مورخہ: 07 فروری 2024*

*تھانہ پیرآباد پولیس نے چند گھنٹوں میں 06 سالہ معصوم بچے کو بازیاب کرکے اغواء کار کو گرفتار کرلیا*

گزشتہ روز تھانہ پیرآباد کے علاقے اسلامیہ کالونی سے 06 سالہ معصوم بچے عمر کو اغواء کیا گیا تھا۔

اغواء کاروں نے بیرون ملک مقیم بچے کے والد سے ذریعہ فون 05 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

*ایس ایس پی ویسٹ شاد ابنِ مسیح صاحب* نے معصوم بچے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی تھی۔

*ایس ایچ او پیرآباد* نے ہمراہ ٹیم ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرکے مغوی بچے کو بازیاب کرکے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت ہاشم ولد محمد نظر خان کے نام سے ہوئی جوکہ مغوی بچے کا سگا چچا ہے۔

ملزم نے بیرون ملک مقیم اپنے بھائی سے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنے بھتیجے کو اغواء کیا اور بھائی سے تاوان کا مطالبہ کیا۔

واقع کا مقدمہ الزام نمبر 95/2024 مغوی بچے کے چچا غیرت خان کی مدعیت میں تھانہ پیرآباد میں درج کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزم قبل از بھی اپنے ہی ایک اور بھائی کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر تھانہ پیرآباد سے جیل جاچکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں