ٹھٹھہ شکاگو فرينڈس گروپ نے کاشف اقبال تنظيم کی تعاون سے جنگشای کے غريب سيلاب متاثروں کو مفت رهائشی کالونی گفٹ کردی
آج جنگشاہی کے سيلاب متاثرين ميں انجينئر فيروز اکبر,شيخ انيس,عرفان انيس محمد اقبال,شمائله خالد غريبوں کو گھر کی چابياں دينگے
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کجھ خدا ترس، رحمدل و مغیر حضرات شکاگو فرینڈس آف پاکستان کے پلیٹ فارم پر مل کر کاشف اقبال تھیلیسیمیا ٹرسٹ تنظیم کے بانی عظیم انسان دوست و غریب پرور شخصیت جناب محمد اقبال آرائیں اور ان کی بھترین ٹیم جس میں میڈم شمائلہ اقبال، ایڈوکیٹ غلام اکبر عقیلی، ڈاکٹر امیر صاحب جناب خالد احمد آرائیں، ٹھیکیدار آفتاب احمد میمن و دیگر نے پورے 6 ماہ میں ٹھٹھہ ضلع کے ایک چھوٹے ٹاؤن جنگشاھی کے سیلاب متاثر غریب و بے گھر 16 فئملیز کے لیئے ایک زبردست عالیشان، جدید و ہر آسائش سے مالا مال غریبوں کی بستی مطلب ایک ماڈرن ولیج بنا لیا ہے جس کا افتتاح کل 3 فروری کو ہوگا جس میں نيشنل و انٹر نيشنل شخصيات بہی شرکت کرينگیں جس ميں امريکا سے عزت ماب جناب فيروز اکبر چيف انجينئير,شيخ انيس صاحب و عرفان انيس صاحب خصوصی شرکت کرينگے,دوسری طرف بانی کاشف اقبال ٹرسٹ تنظيم جناب محمد اقبال آرائيں نے اپنی پريس بريفنگ ميں کہا ميں ٹھٹھہ ضلع کے تمام صحافی حضرات، مغیر و معززین کو اس شاندار تقریب میں آنے کے لئے شکاگو فرینڈس و کاشف اقبال تنظیم کی جانب سے آپ کو شرکت کی دعوت ديتا ہوں اور مجھے يقين ہے کہ تمام صحافی حضرات اور سول سوسائٹی کے ساتھی اس فلاحی پروگرام ميں بھرپور شرکت کرينگے