جھنگ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

جھنگ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 2 کروڑ70 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ 75 مقدمات کی یکسوئی عمل میں لائی گئی جبکہ 46 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ ماہ فروری میں برآمد ہونے والے مال مسروقہ میں 2 عدد کار مالیتی 55 لاکھ روپے ، موٹر سائیکل 44 عدد مالیتی 51لاکھ روپے ، ڈیزل برآمدگی37 ہزار لیٹر مالیتی 1 کروڑ2 لاکھ روپے ، مال مویشی مالیتی 40 لاکھ روپے ، نقدی برآمدگی 14 لاکھ روپے ، رکشہ مالیتی 60 ہزار روپے جبکہ دیگر مال مسروقہ مالیتی 6 لاکھ روپے برآمد کیا گیا ۔ ماہ فروری میں 91 اشتہاری مجرمان اور 76 عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، ناجائز اسلحہ کے خلاف 63 جبکہ منشیات فروش ملزمان کے خلاف 49 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے پولیس لائن میں مال مسروقہ و نقدی انکے مالکان کے حوالے کیا ۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس کا شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اور ضلع بھر میں ناکہ جات پر مؤثر چیکنگ کے ذریعے جرائم کی روک تھام کی جا رہی ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے شہری پولیس سے تعاون کریں ۔ شہریوں نے مال مسروقہ کی برآمدگی پر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈی پی او نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں