حسین آباد میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار انتظامیہ مافیاز کے آگے بے بس

حسین آباد میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار انتظامیہ مافیاز کے آگے بے بس

شدید ٹریفک جام دکانداروں اور علاقہ مکینوں میں جھگڑا روز کا معمول

کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے حسین آباد میں تجاوزات کی بھرمار انتظامیہ مافیاز کے آگے بے بس ناجائز تجاوزات کی وجہ سے پورے علاقے میں شدید ٹریفک جام معمول بن گیا علاقہ
مکین پریشان تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے حسین آباد (فوڈ اسٹریٹ)میں چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ مالکان نے اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوۓ مین روڈ پر کرسیاں ٹیبل لگا کر آدھا روڈ اپنے قبضہ میں کیا ہوا ہے اور جو جگہ بچتی ہے یہ ہی دکان مالکان ٹھیلے والوں کو جگہ کراۓ پر دیکر باقی جگہ بھی اپنے قبضہ میں رکھتے ہیں جسکی وجہ سے شدید ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے علاقہ مکین اور ٹبہ ہارٹ اسپتال،میمن اسپتال جانے والےمریض شدید مشکلات میں مبتلا رہتے ہیں نمائندہ منصف کو سروے کے دوران علاقہ مکینوں نے شکایتوں کے انبار لگا دیۓ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ سب ناجائز تجاوزات انتظامیہ کی ملی بھگت سے لگے ہوۓ ہیں کئ بار شکایت کی مگر کوئ سنوائی نہیں ہوتی جب بھی ان ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوتا ہے تو انتظامیہ کے جاتے ہی یہ لوگ دوبارہ اپنی جگہ واپس آجاتے ہیں ایک دوکاندار سے معلوم کرنے پر اسکا کہنا تھا کہ ہم باقائدہ اوپر تک رقم پہنچاتے ہیں علاقہ مکینوں کی وزیراعلی سندھ،مئیر کراچی سے پرزور اپیل ہے کہ حسین آباد سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے اہل علاقہ زہنی اذیت سے نکالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں