حلقہ کے عوام اپنے بنیادی حقوق ملک و قوم کے بہتر مستقبل کی خاطر 8 فروری کو ڈولفن مچھلی پر نشان لگا کر کامیاب کرائیں انشاء اللہ 30 سالہ جھوٹی اور موروثی سیاست دفن ہونے جارہی ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 154 رانا محمد فراز نون اور صوبائی امیدوار حلقہ پی پی 226 نواب رضی اللّٰہ خان نے کیا انہوں نے کہا کہ ایک عوامی گورنمنٹ قائم کرتے ہوئے عوام کے بہتر مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں سابقہ ادوار میں جو کچھ حلقہ میں سیاسی مخالفین نے کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا ہوا نہیں ہے اللّٰہ تعالیٰ کی پاک ذات نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم ان جھوٹوں کو مسترد کرتے ہوئے ڈولفن کا چناؤ کرکے حلقہ 154 اور پی پی 226 کو مثالی بنائیں ہمارا سابقہ سیاسی کیریئر بھی آپ لوگوں کے سامنے بے جبکہ سیاسی مخالفین کی تھانہ کچہری کی سیاست بھی کسی سے ڈھکی چھپی ہوئی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments