حکومت نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر سرکاری ملازمین کیلئے بڑی شرط عائد کردی

اسلام آباد : حکومت نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر سرکاری ملازمین کیلئے بڑی شرط عائد کردی، اس حوالے سے مراسلہ تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کیلئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر 3 ماہ کی پیشگی نوٹس کی شرط لاگو کردی ، اس حوالے سے وزارت خزانہ نےتمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔

جس میں وفاقی حکومت نے ملازمین کے لیے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سے قبل تین ماہ کے نوٹس کی مدت پوری کرنا لازمی قرار دیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پاکستان کی تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھیجے گئے ایک سرکلر میں ملازمین کو پابند کیا کہ وہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کریں۔

وزارت کے مطابق تین ماہ کی مدت متعلقہ اتھارٹی کو اس عہدے کے لیے بھرتی کرنے کے لیے کافی وقت دے گی، جو ریٹائر ہونے والے عہدیداروں کے پاس تھا۔

وزارت نے کہا کہ 25 سال کی سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کے اہل ہوں گے تاہم رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا پیشگی نوٹس نہ دینے پر انکوائری ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں