ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے کو پولیو فری بنانے کا عزم کر رکھا ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 3 روزہ قومی پولیو 25 مارچ سے شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دو شہروں میں 02 پولیو کیس پازیٹو آئے ہیں جو تشویشناک ہے تاہم پولیو وائرس کے حوالے سے ملتان کی سیوریج سے لئے گئے تمام سیمپل کلئیر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ10لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے۔35 سو سے زائد موبائل ٹیمیں فیلڈ میں پولیو کے قطرے پلائیں گی جبکہ ہر ہسپتال، ڈسپینسری، بس سٹینڈ، ویگن سٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پر کیمپ قائم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ عوام کم سن بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے قطرے ضرور پلائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments