خانیوال :ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر مرکزی پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی۔پرچم کشائی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود الحق بھٹی نے قومی پرچم سربلند کیا
وی او
تحصیل کونسل ہال میں منعقدہ تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شہریوں ،میڈیا نمائندگان نےشرکت کی پرچم کشائی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔23 مارچ کا عہد وطن عزیز کی ترقی کے عہد کا دن ہےارض وطن کو درپیش مسائل کا حل قومی یکجہتی میں ہے۔یوم پاکستان ہمیں نیک نیتی اور ایمانداری سے کام کرنے کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔آزادی بڑی نعمت ہےہم سب کو اس ملک کی آزادی اور ملکی بقاء کیلیے تن من دھن سے جہدوجہد کرنی چاہیے یہ ہمارے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضا میں ہم سانس لے رہے ہیں اور ہماری ،نوجوان نسل کو بزرگوں کی قربانیوں یاد رکھنا چاہیے