خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی و تشدد جیسے جرائم کے خلاف پنجاب ہائی وے پٹرول متحرک

خواتین کا تحفظ۔۔۔ہماری ذمہ داری

خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی و تشدد جیسے جرائم کے خلاف پنجاب ہائی وے پٹرول متحرک۔

مربوط حکمت عملی تیار، زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائی۔. سرگودھا سے رپورٹ کر رہے ہیں بیورو چیف رائل نیوز میاں محمد الیاس…

“خواتین پر ظلم۔۔۔۔اب نہیں” “NEVER AGAIN”

“اچھرہ میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق پنجاب پولیس نے یہ فیصلہ لیا کہ خواتین پر ظلم اب نہیں۔

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن ملک اختر حسین جوئیہ نے آج ریجنل آفس سرگودھا میں پی ایچ پی ڈسٹرکٹ سرگودھا کی تمام لیڈیز سٹاف اور ریجنل آفس کے سٹاف کو اسی سلسلے میں بریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس ملازمین اب ہرگز برداشت نہیں کریں گے کہ کوئی بھی ملک و معاشرے کی ترقی کے راستے میں، اس ملک کو آگے لیجانے کی سوچ کے راستے میں، خواتین کو حقوق دینے کے راستے میں رکاوٹ بنے۔ اگر کوئی مرد کسی خاتون کو حق مہر نہ دے، اسے گھریلو تشدد کا نشانہ بنائے، اسکا حق کھائے، ملازمہ پر تشدد کرے، یہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ہمارے سپروائزری افسران سے لیکر تمام ملازمین ایسی خاتون کی مدد کرنے کے پابند ہوں گے اور خواتین کیخلاف جرائم میں ملوث ملزمان کو مقدمہ کے اندراج کے بعد قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ آئیے سب مل کر آواز اٹھائیں۔ آپ آواز اٹھائیں گے تو ہم آپ کے ساتھ مل کر کھڑے ہوں گے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں