خٹکو پل کوچیاں قلعہ تھانہ انقلاب کی حدودمین باغبانان روڈ میں کرکٹ میچ کے تنازعہ پر فائرنگ

پشاور سے 82 سٹار ٹی وی نیوز کے ڈپٹی بیورو چیف محمد ابراہیم قریشی ۔ پشاور سے افسوسناک خبر ۔ تفصیلات کے مطابق خٹکو پل کوچیاں قلعہ تھانہ انقلاب کی حدودمین باغبانان روڈ میں کرکٹ میچ کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی ۔ ملزمان فریق بلال اور عبد الرحمٰن پسران صابر ساکنان کوچیان قلعہ کی فائرنگ سے مقتولین مہران ولد داؤد اور سہیل ولد افسر خان گولیاں لگنے سے جان بحق ہو گئے ہیں جبکہ 5افراد اعجاز احمد ولد افسر خان ۔ مزمل ولد لائق خان ۔فیروزشاہ ۔شارق ولدعزیز خان ساکنان خٹکو پل اور احسان اللہ ولدیوسف سکنہ اڑمر لگ کر زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی DSP صدر سرکل شفیع اللہ اور SHOوارث خان ہمراہ تفتیشی افسر ان اور دیگر پولیس نفری کے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مقتولین کو پوسٹ مارٹم کے لیے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اہم شواہد اکٹھا کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں