دنیا بھر سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے ،صرف پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگ وطن عزیز کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے اور پاکستان کو اقوام عالم میں سخت تنقید کا سامنا ہے اس موذی اور جان لیوا مرض کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے ضرورت ہے، 26 فروری سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گے اور اس مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دے گے۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں قومی پولیو مہم کے مائیکرو پلان کے مطابق حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا، نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر یاسر، ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈاکٹر شیراز مسعود کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں