ملتان رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے سبسڈی کے بعد مختلف برانڈز کی بغیر سبسڈی والی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی کردی اس سلسلے میں گذشتہ روز سپرمارکیٹ چونگی نمبر 7 پر پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری نے خصوصی دورہ کیا اس موقع پر ریجنل منیجر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ملتان سجاد احمد نے رمضان ریلیف پیکج کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ آٹا ،گھی ، چینی ، دالیں ، کھجور ، چاول ، و دیگر کھانے پینے کی اشیاء پر اربوں روپے کی سبسڈی سے صارفین مستفید ہو رہے ہیں صارفین کا بڑھتا ہوا رش یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کھانے پینے کی تمام اشیاء کا معیار برانڈڈ اور سٹینڈرڈ کوالٹی کے عین مطابق ہے رہنما مسلم لیگ ن حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ منتخب عوامی حکومت نے تاریخی ریلیف پیکج دیا ہے اس سے قبل کسی بھی حکومت نے 13 ارب روپے کا اتنا بڑا ریلیف پیکج نہیں دیا جبکہ صوبائی حکومت گھر گھر راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اس موقع جاوید اختر انصاری نے اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں میں کمی کے بارے میں صارفین سے سوالات بھی کیےاور اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب عوام کو ریلیف دینے کیلئے اور منہگائی پر قابو پانے کیلئے اپنی ٹیم کے ساتھ انتھک جدوجہد کررہے ہیں اس موقع پر سٹور انچارج محمد نوید ، عامر قریشی ،پی آر او راؤ اسد ودیگر افسران اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے _
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments