سرگودھا
ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک انسپکٹر جنرل پولیس نے پولیس کے رویوں میں مثبت تبدیلی ، فرائض کی انجام دہی کے دوران ذہنی دباؤ کو قابو مییں رکھنے اور ڈپریشن کے دوران جسم کو منفی اثرات سے بچانے کے لئے پورے آزادکشمیر کے پولیس آفیسران اور جوانوں کے لئے ایک آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا۔
کرنل ڈاکٹر سید مبشر شاہ ماہر نفسیات CMH/HOD مظفرآباد ، ای ایم ڈی آر برمنگھم USA/UK نے پولیس رویوں مثبت تبدیلی کے حوالہ سے اسلامی طرز زندگی کے اصولوں کے تحت ایک نہایت معلوماتی اور مفید لیکچر دیا۔
لیکچر میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع کے پولیس دفاتر ، شعبہ جات ، تھانوں اور چیک پوسٹوں پر تعینات سٹاف نے بذریعہ ویڈیو لنک /زوم شرکت کی۔