سید کمال عابد کس آڈٹ ٹیم کے ہمراہ اسٹیشنز ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین، پھالیہ اور ملکوال کا دورہ

منڈی بہاوالدین، ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے آڈٹ ٹیم کے ہمراہ اسٹیشنز ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین، پھالیہ اور ملکوال کا دورہ کیا۔ ضلعی ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر کو ادارے کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

منڈی بہاوالدین، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے آڈٹ ٹیم کے ہمراہ اسٹیشنز ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین، پھالیہ اور ملکوال کا دورہ کر کے ریسکیو آفیسرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مشینری، بوٹس، آر اینڈ ایم ورکشاپ ، سٹور ریکارڈ، بلڈنگ سمیت گاڑیوں اور موٹربائیک ایمبولینسز کا بھی تفصیلی معائنہ کیااور تمام آپریشنل سٹاف کی پریڈ ، ڈسپلن ، پرفارمنس بکس، سکلز ٹیسٹ بھی لیا اور اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورے سے ریسکیو 1122سروسز کے معیار کومزید بہتر بنانے میں معاونت اور رہنمائی حاصل ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں