سیلاب سے تباہ حال پسماندہ ترین گاؤں حاجی پور کی سینکڑوں سیلاب سے متاثرہ دیہاتی خواتین میں فی کس دو بکریاں اور انکی خوارک تقسیم

سکاٹش گورنمنٹ کے فنڈڈ پروگرام ریڈز پاکستان/ ٹیئر فنڈ کے زیر اہتمام

سیلاب سے تباہ حال پسماندہ ترین گاؤں حاجی پور کی سینکڑوں سیلاب سے متاثرہ دیہاتی خواتین میں فی کس دو بکریاں اور انکی خوارک تقسیم کردی گئی

ریڈز پاکستان اور ٹیئر فنڈ کی طرف سے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے بھریور اقدامات کئے جارہے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک راجن پور نے کہا ہے کہ راجن پور ضلع کے زیادہ تر دیہاتوں میں لوگوں کا گزر بسر مویشی پالنے میں ہے ادارہ ریڈز پاکستان اور ٹیئر فنڈ نے بکریوں کی تقسیم سے دیہاتی علاقوں کے لوگوں کی مشکل آسان کردی بکریوں کی دیکھ بھال کر ان سے نا بچوں کیلئے دوست حاصل کیا جائے بلکہ انکی بڑھوتری اور افزائش نسل سے وہ خود کو مالی طور پر مستحکم کریں گے اور غربت کے خاتمے کیلئے مدد گار ثابت ہونگی ادارہ ریڈز پاکستان کے ہیڈ شاہد سلیم نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب میں کھادیں فاسفورس زنک اور مرغیاں بھی تقسیم کرچکے ہیں متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے دن رات ایک کرکے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے بھریور اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں