شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیرِ اعظم منتخب

‏اسلام آباد

*شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیرِ اعظم منتخب*

شہباز شریف وزیرِ اعظم پاکستان منتخب ہوگئے، وہ ملک کے 24 ویں وزیرِ اعظم اور 16 ویں قائدِ ایوان منتخب ہوئے۔

شہباز شریف نے 201 ووٹ لیے جبکہ عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

وزیرِ اعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے وزیرِ اعظم کے انتخاب کا طریقہ ایوان میں اراکین کو بتایا تھا جس کے بعد وزیرِ اعظم کے انتخاب کے عمل کا آغاز کردیا گیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ شہباز شریف اور عمر ایوب کے درمیان قائد ایوان کا مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے اراکین کو بتایا تھا کہ شہباز شریف کے حق میں ووٹ کے لیے ارکان دائیں طرف کی لابی اے میں جائیں جبکہ عمر ایوب کے حق میں ارکان لابی بی میں جائیں۔

شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، خورشید شاہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، امیر مقام اور عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان ایوان میں موجود ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں