صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے SHOزخمی

پشاور سے 82 سٹار ٹی وی نیوز کے ڈپٹی بیورو چیف محمد ابراہیم قریشی ۔ صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے SHOزخمی ۔ صوابی تھانہ پرمولی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او فواد خان زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ان کے سر میں گولی لگی ھے ۔ زخمی پولیس آفیسر کو تشویش ناک حالت میں باچا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا ھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا تھا ایس ایچ او فواد خان کو اطلاع ملی تو وہ فوراً وہاں پہنچے تو فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک ھے ۔ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ملزمان کی گرفتاری کیلئے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں