طویل خشک سالی کے بعد مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اس بار موسم سرما میں دسمبر اور جنوری کے مہینے میں
بارش اور برفباری نہ ہونے کے باعث موسم سرد اور خشک رہا جبکہ بارش نہ ہونے سے قدرتی چشمے خشک اور پانی کے قدرتی زخاٸر کم ہوگٸے تھے ۔مگر جنوری کے آخری ایام میں بارش اور برفباری نے صورتحال یکسر تبدیل کردی۔گذشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور مری شہر اور گردو نواح میں کافی برف پڑ چکی ہے اور یہ سلسلہ آج مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ ہاٸی وے کی جانب سے مین سڑکوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری یے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مری آنے والے سیاحوں کو محتاط رہنے اور گاڑیوں کی فٹنس کا مکمل خیال رکھنے کی ہدایات جاری کی گٸی ہیں۔ پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکو 1122 کے ترجمان کے مطابق مری میں قائم کردہ مستقل ریسکیو اسٹیشنز بائ پاس روڈ پنڈی پوائنٹ،جی ٹی روڈ چھرہ پانی،سترہ میل ایکسپریس وے،اپر جیھکاگلی روڈ پر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،
ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ فیسیلیٹیشن سنٹرز پر بھی ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہیں ہیں
مری میں موجود تمام ایمبولینسز،فائر وہیکلز، ریسکیو وہیکلز،ریکوری وہیکلز،اور ریسکیو بائیکس پر ریسکیو 1122 کے اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں
Load/Hide Comments