عارف والا پرنسپل اقراپبلک سکول مرزا فرخ شبیر کی صحافی مظہر فرید کھوکھر کے ساتھ غنڈا گردی ,عارفوالا کے نواحی گاؤں 163 ای بی اڈا محمد نگر پر واقع اقراء پبلک سکول انتظامیہ کا طلباء و طالبات سے ناروا سلوک,موقف جاننے پر مقامی صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں,اقراء پبلک سکول میں حصول تعلیم کے لیے آنے والے طلبہ و طالبات سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے اس بات کا انکشاف آج رکشہ یونین کی جانب سے کیا گیا انکا کہنا تھا بچوں کو دن 2:30 پی ایم پہ چھٹی ہوجاتی ہے مگر جبراً ان کو 4:30 تک بٹھائے رکھتے ہیں جس سے بچے زہنی کوفت کا شکار ہو رہے ہیں رکشہ یونین کا مزید کہنا تھا کہ بچے ہمیں بتاتے ہیں ک ہمارے ساتھ سخت نا انصافی ہو رہی ہے رکشہ یونین کا موقف جاننے کے لیے مقامی صحافی مظہر فرید کھوکھر جب وہاں پہنچے تو سکول انتظامیہ یہ بات سخت گراں گزری سکول پرنسپل ,مرزا فرخ اخلاقی اقدار کو پامال کرتے ہوئے غلیظ گالیوں پہ اتر آیا, اور سخت نتائج بھگتے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں یاد رہے کہ مرزا فرخ کے خلاف پہلے بھی کرپشن سمیت مختلف قسم کی درخواستیں دی جا چکی ہیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے سکول میں بہت ساری بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جو بہت جلد ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ میڈیا پر بھی لائی جائیں گی اور متعلقہ اداروں میں اپلیکیشنز بھی دی جائیں گی.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments